جیکب آباد،بیٹا ماں کو قتل کر کے فرارہوگیا

جیکب آباد: جیکب آباد میں نا خلف بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے میرپور برڑو تھانہ کی حدودقصبہ جمن شاہ میں نافرمان بیٹے عزیز اللہ نے فائرنگ کر کے اپنی والدہ آمنہ خاتون کو قتل کردیا واقع کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، علاقہ مکینوں کی اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردی جہاں لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی، پولیس کے مطابق ملزم عزیر اللہ نے والدہ سے پیسے مانگے منع کرنے پر ملزم نے ٹی ٹی پستول کی فائرنگ سے اپنی والدہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا، پولیس کی جانب سے فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے واقع کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں