بی اے پی کے ارکان اسمبلی کا مشترکہ اہم اجلاس کل ہوگا، اہم فیصلے متوقع
کوئٹہ: بلوچستان کی سیاسی صورتحال میں آج اہم موڑ متوقع،بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان اسمبلی کا مشترکہ اہم اجلاس آج (جمعہ) کو ہوگا، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع، صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلید ی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی متحد ہے اور آج پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی کا مشترکہ اجلاس ہوگا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں جاری سیاسی غیر یقینی کی صورتحال کے خاتمے کے لئے اہم اور حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد سے سینیٹ کے امیدوار کی شکست کے بعد اعتماد کا ووٹ لیا وزیراعلیٰ جام کمال خان کو بھی وزراء کے استعفوں کے بعد اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ خدارا بلوچستان پر رحم اور جمہوری قدروں کی پاسداری کریں بلوچستان کے غریب عوام مفادات زیادہ اہمیت کے حامل ہیں


