امریکی صدر کے ٹوئٹ،تین ریاستوں کو آزادکرانے کانعرہ

واشنگٹن:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پے در پے کئی ٹوئٹ کیے ہیں جن میں تین امریکی ریاستوں کو آزاد کرانے کی بات کی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے پہلے ٹوئٹ کیا، لبریٹ منی سوٹا۔ پھر نعرہ لگایا، لبریٹ مشی گن۔ اس کے بعد لکھا، لبریٹ ورجینیا۔ یعنی ورجینیا کو آزاد کرائیں اور اپنی عظیم دوسری ترمیم کو بچائیں۔ وہ خطرے میں گھری ہے۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کا تعلق ری پبلیکن پارٹی سے ہے جب کہ منی سوٹا، مشی گن اور ورجینیا، تینوں ریاستوں کے گورنر ڈیمویٹس ہیں۔ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں کاروبار جلد از جلد کھول دیا جائے۔ ریاستوں کے گورنر احتیاط کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں