حمزہ شہباز کو رہا کیا جائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حمزہ شہباز کو رہا کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز شریف منتخب رکن پنجاب اسمبلی ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں حلقے کی عوام کو ان کی سخت ضرورت ہے،پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی رہائی کے مطالبے کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔ نون لیگی رکن ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز کو ناحق قید کیا گیا ہے۔ ایک سال ہونے کو ہے۔ ان کے خلاف عدالتوں میں کچھ ثابت نہیں ہوسکا۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ سے قومی سیاسی قیادت کو جیلوں میں بند کیا ہوا ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز شریف منتخب رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ان کے حلقے کی عوام کو ان کی سخت ضرورت ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیاہے کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو فوری طور پر رہا کیا جائیتاکہ وہ اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کر سکیں۔