حکومت کی سمت درست نہیں، جنگی بنیادوں پر کورونا سے نمٹنا ہوگا، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ
کوئٹہ:نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا کہ دیہاڑی دار افراد اپنے گھروں میں محصورہوگئے ہیں بہت مشکل سے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں حکومتی امدادی راشن دینے میں ناکام ہوچکی ہے مخیر حضرات کا حکومت پر یقین اور اعتماد نہیں ہے اگر ہوتا تو بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے حکومت کمشنروں کے بجائے علاقائی کونسلروں کے ذریعے اشیاء تقسیم کریں وفاقی وصوبائی حکومت کو جنگی بنیادوں پر کورونا وائرس سے نمٹنا ہوگا حکومت کا سمت ایک نہیں ہے ملک بھر کے عوام خوف میں مبتلا ہورہے ہیں حکومت میں افرا تفری کی سماء ہے ان خیالات کااظہار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دیہاڑی دار مزدور اپنے گھروں میں محصورہوگئے ہیں ان کیلئے بہت مشکل ہوگیا ہے زندگی گزار نے کیلئے حکومت امداد راشن دینے میں ناکام ہوچکی ہے امدادی سامان پر سیاست کر رہے ہیں بلوچستان حکومت امداد کی تقسیم غیر منصفانہ طریقے سے کررہے ہیں لوگ بالآخیر سڑکوں پر نکلیں گے جس سے وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہوگا بلوچستان میں ٹیسٹنگ کٹس نہیں ہیں دوسری جانب حکومت دعوے کررہی ہے کہ آج اتنے ٹیسٹ مثبت یا منفی آئیں ڈاکٹروں کو بغیر حفاظتی سامان کے موت کی منہ میں جارہے ہیں بدقسمتی ہے بلوچستان میں فلاحی تنظیمیں کم ہیں مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ میدان میں نکل کر غریب مزدور وں کو خیرات اور صدقات دیں عوام کو حکومت پر یقین اور اعتاد نہیں ہیں بلوچستان حکومت پر اعتماد ہوتا تو مخیر حضرات بڑھ چڑھ کے حصہ لیتے تھے حکومت کمشنروں کے بجائے کونسلروں کے ذریعے امدادی اشیاء تقسیم کریں یہ عالمی وباء ہے جس کا ترقیاتی ممالک بھی شکار ہیں کورونا وائرس کیخلاف حکومتی یکجہتی میں ناکام ہوچکی ہے حکومتی کو جنگی بنیادوں پر اس وباء کیخلاف لڑنا ہوگا حکومت کا سمت ایک نہیں ہے ملک بھر کے عوام خوف میں مبتلا ہورہے ہیں حکومت میں افرا تفری کی سماں ہے۔