کوئٹہ، یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز نہیں ہو سکا

کوئٹہ:کوئٹہ میں اکثر یوٹلیٹی اسٹورز تاحال نہیں کھول سکے، شہری یوٹلیٹی اسٹورز کے طواف کرنے پر مجبور،جو چند یوٹلیٹی اسٹورز کھلے ہیں ان میں سامان کی جگہ مٹی اور جلے بنے ہوئے ہیں، جبکہ رمضان میں کچھ روز باقی لیکن تاحال حکومت کی جانب سے عوام کیلئے کوئی ریلیف پیکج کا اعلان بھی نہیں کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں انتظامیہ اور حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث شہری رمضان کیلئے سستے خریداری سے محروم ہوگئے ہیں سامان نہ ہونے کے باعث اکثر یوٹلیٹی اسٹورز تاحال بند ہے، جن میں سامان کی جگہ مٹی اور جلے بن گئے ہیں، جبکہ جو یوٹلیٹی اسٹورز کھلے ہے ان کی بھی حالت غیر ہیں ان میں بھی سامان نہ ہونے کی برابر کجھور، دال، اور گھی کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا جو صبح کے بجائیدن 1 بجے کے بعد کھلتے ہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ پورے دن عوام لمبی لمبی لائنوں میں کھڑے ہوکر یوٹلیٹی سٹورز کھلنے کی انتظار کرتے ہیں لیکن جب یوٹلیٹی اسٹورز کھلی جاتے ہیں تو عوام اندر جاکر پریشان ہوتا ہے، اور خالی ہاتھ واپیس نکال جاتے ہیں حسب روایت رمضان میں کچھ روز باقی ہے لیکن تاحال حکومت کی جانب سے عوام کیلئے کوئی ریلیف پیکج کا اعلان نہیں کیا گیاہے،انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلہ پر جلد از جلد توجہ دی جائے اور یوٹلیٹی اسٹورز میں سستے سامان کی فراہمی کو یقینی بناکر ان کو وقت پر کھلنے کی پابند بنائے جائے، حکومت جلد ہی رمضان کیلئے ریلف پیکج کا اعلان کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں