دکاندار احتیاطی تدابیر پر پابندی سے عملدرآمد کریں، انجمن تاجران

کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری اللہ داد ترین چئیرمن فاروق شاھوانی حاجی عاشق نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، حاجی اسلم ترین محمد حسین ھزارہ، محمدحسین کونسلر نے ا پنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ہمیں تاجروں کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے اور انجمن تاجران کے عہدیدار بلاناغہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں مگر ہمیں اس وقت ندامت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب آفسران ہمیں تاجروں کی جانب سے احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑانے کا ذکر کرتے ہیں جب ہم کہتے ہیں کہ آپ دکانیں کھول دیں ہم تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرینگے تو وہ کہتے ہیں جو دکانیں کھلی ہیں انہوں نے اس حکم پر کونسا عمل کیا ہیں یہ فقرہ ہمیں لاجواب کردیتا ہے لہذا ہم ان تمام دکانداروں سے جن کی دکانیں کھلی ہیں وہ احتیاطی تدابیر پر پابندی سے عمل کریں تاکہ ان کے احتیاطی تدابیر پر عمل سے بند دکانوں کو کھولنے کیلئے راستہ ہیں وارہیں سکتا ہیں اگر پابندی سے مستثنی دکاندار احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کرتے تو آج کافی حد تک کاروبار کھل چکا ہوتا بیان میں تمام دکانداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حالات کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے ایس او پیز احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کرکے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں اور انشااللہ ہم جلد سے جلد دکانداروں کو خوشخبری دینگے یہ خوشخبری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے سے مشروط ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں