چار ماہ کے مساجد و مدارس کے یوٹیلٹی بل معاف کیے جائیں،وفاق المدارس

پشاور: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری اور نامور عالم دین مولانا محمد حنیف جالندھری نے صدر پاکستان کی دعوت و صدارت میں منعقدہ علماء کرام کے نمائندہ اجلاس میں شرکت کی۔ وفاق المدارس صوبہ خیبر پختونخوا کے میڈیا کو آرڈینٹر مفتی سراج الحسن کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر مولانا محمد حنیف جالندھری نے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مساجد کو آباد رکھنے کا اہتمام کیا جائے,قوم کو خوف کی فضا سے نکالنا بہت ضروری ہے اور اس کے لیے منبر و محراب کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں,مولانا جالندھری نے کہا کہ وبا سے نجات کے لیے رجوع الی اللہ,توبہ و استغفار اور اصلاح احوال کی طرف پوری قوم کو متوجہ کیا جائے اور مساجد کو آباد رکھنے کا اہتمام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چار ماہ کے مساجد و مدارس کے یوٹیلٹی بل معاف کیے جائیں اور مساجد کے ائمہ و خطباء اور دینی مدارس کے اساتذہ وخدام کو بھی ریلیف پیکج میں شامل کیا جائے۔انہوں ہراساں اور پریشان کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔مولانا جالندھری نے کہا کہ قوم کو خوف,مایوسی اور ڈپریشن سے نجات دلانے کے لیے منبر و محراب کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں