لاک ڈاؤن،حکومت تذبذب کا شکار،کوئی واضح پالیسی نہیں‘ سعدرفیق

لاہور: مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت لاک ڈاؤن کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہے، حکومت کی کوئی ایک واضح پالیسی نہیں جبکہ سندھ حکومت مربوط پالیسی کے تحت کام کر رہی ہے، کراچی لاہور سے بڑا شہر ہے سندھ حکومت کے بروقت اقدامات سے وہاں کرونا کیسز کی تعداد کم ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے دیگر صوبائی حکومتوں سے بہتر اور بروقت اقدامات کئے،عمران خان کی کابینہ میں سمجھدار لوگ بھی موجود ہیں مگر وزیراعظم ان کی بات ماننے سے گریزاں ہیں، کورونا کی وجہ سے لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں ان کو ٹائیگر فورس بنانے کی پڑی ہوئی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنا اچھی بات نہیں، بینظیر بہرحال ایک سیاسی لیڈر تھیں،حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کر کے چھوٹے پن کا مظاہرہ کیا۔ شیخ رشید کی گفتگو پر اپنے رد عمل شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے جو فیصلہ آج کیا اس کو بہت پہلے کر لینا چاہیے تھا، ایک مہینہ پہلے میں نے حکومت کو پیشکش کی تھی کہ ریلوے یہ اقدام خود کریں یا ہم کر دیتے ہیں، شیخ صاحب نے گونگلو سے سے مٹی جھاڑی ہے۔ مختلف سرکاری محکموں کی سفارشات کی روشنی میں ریلوے کو اقدامات کرنے چاہیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کا اس وقت بہت برا حال ہے،ریلوے کے ملازمین کو واجبات ادا کرنے کی بات غلط ہے،ریلوے کے بہت برے حالات ہیں۔کیا یہ حکومت ہے جو کبھی سندھ حکومت سے اور کبھی اپوزیشن سے لڑنا شروع کر دیتی ہے۔


