بجٹ 2020-21 کی منظوری اور دونوں ایوانوں کے اجلاس بلانے کیلئے حکومت سر جوڑ کر بیٹھ گئی

اسلام آباد:وفاقی حکومت بجٹ 2020-21 کی منظوری اور دونوں ایوانوں کے اجلاس بلانے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے جبکہ حکومت کو پارلیمنٹ کے لازمی دن پورے کرنے کے بھی لالے پڑ گئے ہیں۔وزارت پارلیمانی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس بلانے کے سفارشات تیار کرلی گئی ہیں یہ سفارشات وفاقی وزیر اعظم سواتی نے تیار کی ہیں اور انہوں نے ٹرو کانفرنس سرور کے ذریعے اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے اس موقع پر ان لائن سے گفتگو میں وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعظم سواتی کا۔کہنا تھا کہ حکومت کو بجٹ کے لئے اجلاس بلانے میں کوئی مشکلات نہیں ہوں گی،۔وڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس بلانے کا طریقہ کار تیار کرلیا ہے، اورٹرو کانفرنس سرور کے ذریعے اجلاس کا انعقاد ہو سکتا ہے۔ٹرو کانفرنس سرور کو ہیک بھی نہیں کر سکتا، جبکہ کانفرنس کے ذریعے تمام ایم این ایز اور سینیٹر اجلاس میں شریک ہو سکتے ہیں بیرون ممالک اس کانفرنس کے کامیابی سے اجلاس منعقد ہو رہے ہیں، اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ وڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس ہر لحاظ سے محفوظ ہوگا، اجلاس کے انعقاد میں تمام قانونی پہلوں کا جائزہ لیا گیا ہے، اعظم سواتی نے بتایا کہ چند روز کے اندر چیئرمین سینیٹ کو بریفنگ دی جائیگی،واضح رہے کہ سینیٹ کے لیے ہر پارلیمانی سال میں ایک سو دس اور قومی اسمبلی کے لیے ایک سو تیس دن پورے کرنا آئینی تقاضا ہے اور سینیٹ کا بارہ مارچ کے بعد کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا جبکہ قومی اسمبلی بھی اپنے دن پورے کرنے کے لیے ویڈیو کانفرنس کے زریعے اجلاس بلانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
کرونا وائرس کے دوران قومی اسمبلی سیشن کے لیے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس 21 اپریل کو طلب

اپنا تبصرہ بھیجیں