کراچی، دو جج بھی قرنطینہ منتقل
کراچی :‘کورونا’ کراچی میں دو ججوں کو عملہ سمیت کہاں بھیج دیا گیا ، سن کرباقی جج پریشان ،اطلاعات کےمطابق دنیا بھر کی طرح کرونا نے پاکستان میں بھی کوئی ذات کوئی عہدہ اورکوئی معیارنہیں دیکھا اوربڑے بڑے لوگوں کو شکارکیا
ذرائع کےمطابق ایسے ہی ایک واقعہ میں کورونا وائرس کے خدشے کے باعث سٹی کورٹ کے دو جج عملہ سمیت قرنطینہ کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دو جوڈیشل مجسٹریٹس کو کورونا وائرس کے خدشے کے باعث قرنطینہ کیا گیا، دونو جوڈیشل مجسٹریٹس کے کورونا ٹیسٹ کے سیمپل بھی لے لئے گئے،
دو دن پہلے ایک جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیملی ممبر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق فیملی میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد جج کو بھی قرنطینہ کیا گیا، سٹی کورٹ کے دونوں ججز ایک چیمبر استعمال کرتے تھے، حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ججز کے پورے عملے کو قرنطینہ کیا گیا، دیگر ججز کے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے