چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ و دیگر سے ملاقاتیں کرینگے

کوئٹہ:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوئٹہ پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، سینیٹر احمد خان، سینیٹر فیصل سلیم بھی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ بلوچستان کے سیاسی معاملات پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال، بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر و پارلیمانی لیڈر میر ظہور احمد بلیدی سمیت دیگر سے ملاقاتیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں