ضیاء اللہ لانگو سے یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینارا کی ملاقات
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینارا نے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ اس موقع پر فرسٹ پولیٹیکل آفیسر دلاردے ٹیلانے بھی ان کے ساتھ تھیں۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت سمیت ہرنائی میں زلزلے، افغانستان کی موجودہ صورتحال، وزیراعظم پاکستان کی ٹین بلین ٹری اور یورپی یونین کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرصوبائی وزیر داخلہ،و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ یورپی یونین نے ہمیشہ پاکستان کو مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کیا ہے، یورپی یونین کے تعاون کو سراہتے ہیں۔انہوں نے یورپی یونین کی سفیر کو بتایا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورت حال کی وجہ سے مہاجرین کی آمد کا خدشہ ہے، خدشہ ہے کہ بڑی تعداد میں افغان مہاجرین بلوچستان کا رخ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صو بہ بلوچستان مہاجرین کا مزید بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔ ہم نے اس وقت تک اس لڑائی کی وجہ سے 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دی ہیں میں نے یہ تجویز دوں گا کہ وفاقی حکومت کو کہ افغان مہاجرین کو سرحدی علاقوں میں کیمپس میں رکھا جائے کیونکہ پوری دنیا میں مہاجرین کو کیمپس میں رکھا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان صوبے بلوچستان میں خصوصا انفراسٹرکچر اور جنگلات کی بحالی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ بلوچستان میں فارسٹ ڈپارٹمنٹ میں پہلے فنڈز نہ ہونے کے برابر تھے مگر


