مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 مشتبہ افراد ہلاک
مستونگ : مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی میں 9 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے روشی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ روشی میں کالعدم تنظیم کے زیر استعمال کیمپ کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، ۔ کیمپ سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جس میں 9 کلاشنکوف، 20 کلو گرام دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ بمع دو گولے شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


