ڈیرہ اللہ یار میں کورونا وائرس کے مزید 7کیسٖز، مجموعی تعداد 20ہو گئی

ڈیرہ اللہ یار(این این آئی)ڈیرہ اللہ یار میں کورونا وائرس کے مزید 7کیس سامنے آگئے مجموعی تعدادبڑھ کر 20ہو گئی شہر میں لاک ڈاون میں نرمی آنے سے تمام کاروباری مراکز کھل گئے جگہ جگہ لوگوں کا ہجوم محکمہ صحت نے کارروائی کرتے ہوئے6نجی اسپتال سیل کردیئے ڈیرہ اللہ یار میں ایک خاتون سمیت 7افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں جن میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بھی شامل ہیں جن کے دو روز قبل کورونا وائرس ٹیسٹ کے ذریعے نمونے لیکر کوئٹہ بھجوائے گئے تھے اور انہیں اپنے گھروں میں ہی قرنطینہ کردیا گیا 7افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی محکمہ صحت جعفرآباد کے حکام نے بھی تصدیق کردی مریضوں کو شیخ زید اسپتال کوئٹہ منتقل کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کردی گئی ہیں رات دیر تک کورونا وائرس کے نئے مریضوں کو کوئٹہ شیخ زید اسپتال منتقل کیا جائیگا محکمہ صحت کے حکام نے نجی اسپتالوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اللہ یار میں 6نجی اسپتالوں کو سیل کردیا ہے جبکہ شہر میں لاک ڈاؤن میں نرمی آنے کے بعد تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز اور دکانیں مکمل طور پر کھل گئی ہیں شہری جگہ جگہ ہجوم بنا کر خوش گپیوں میں مصروف نظر آئے ہیں انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کو سخت بنانے کی ہدایات پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا شہریوں کی بڑی تعداد غیر ضروری طور پر سڑکوں پر گشت کرتے رہے ہیں جس کے باعث کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ناممکن نظر آرہا ہے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں سختی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں