حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی،بے روزگاری اور دیگر ناروا پالیسیوں کے ذریعے نان وشبینہ کا محتاج بنا رکھاہے،بی این پی
کوئٹہ ":بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہاگیاہے کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی،بے روزگاری،ٹیکسز میں بے تحاشا اضافہ اور دیگر ناروا پالیسیوں کے ذریعے نان وشبینہ کا محتاج بنا رکھاہے،ملک میں بجلی،گیس،پیٹرولیم مصنوعات،اشیائے خوردونوش،ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے اس سلسلے میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں جاری احتجاجی مظاہروں میں تمام اضلاع کے دوست پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ساتھ مل کر عوام کی احتجاج میں زیادہ سے زیادہ شرکت کویقینی بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں،بیان میں کہاگیاہے کہ موجودہ حکمران عوامی مسائل کے حل اور لوگوں کو ریلیف دینے میں مکمل ناکامی کے بعد تمام تربوجھ عوام پر ڈالنے کی کوشش میں ہے،ایسے فیصلوں کے خلاف عوام کو سیاسی جمہوری مذاحمتی تحریک کی طرف راغب کرکے ناروا پالیسیوں کے سامنے جمہوری ااحتجاج ریکارڈ کرائیں پی ڈی ایم بلوچستان کے زیراہتمام مہنگائی،بے روزگاری،تیل،بجلی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے،ملازمین کو ہزاروں کی تعداد میں بے دخل کرنے،ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف آج بروز منگل 26اکتوبر کو پشتون آباد،کل بروز بدھ 27اکتوبر سہ پہر دو بجے سردار میر احمد روڈ برما ہوٹل،28اکتوبر 2بجے میزان چوک پر اجتماعی عظیم الشان احتجاجی جلسے ہونگے جس میں پی ڈی ایم کے صوبائی رہنماء خطاب کرینگے،پارٹی کے کارکنان ان پروگراموں کو کامیاب بنانے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیمی فرائض اور تفویض کئے گئے ذمہ داریوں کو سرانجام دیں۔


