ڈالر کی قدر175روپے کی ریکارڈ سطح سے تجاوز کرگئی

کراچی : مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پہلی مرتبہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر175روپے کی ریکارڈ سطح سے تجاوز کر چکی ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی روپیہ بدترین گراوٹ کا شکار ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 45ُٰپیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 174روپے سے بڑھ کر 174.45روپے اور قیمت فروخت174.10روپے سے بڑھ کر174.55روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1.10روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 173.70روپے سے بڑھ کر174.80روپے اور قیمت فروخت174.20روپے سے بڑھ کر175.30روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت فروخت202روپے سے بڑھ کر203روپے ہو گئی اسی طرح70پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت239.50روپے سے بڑھ کر240.20روپے ہو گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں