بلوچستان، ریلیف پیکج، نوجوانوں کے بلاسود قرضہ دینے کا اعلان

کوئٹہ:سیکرٹری خزانہ بلوچستان نورالحق بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے اور عوام کو ریلیف پیکج فوری طور پر دینے کافیصلہ کر لیا ہے محکمہ خزانہ نے4بلین روپے جاری کر دیئے جس سے بے روزگار اور چھوٹے کاروبار کرنے والے نوجوانوں کیلئے بلا سود آسان قرضہ دیا جائے گا ڈویلپمنٹ موٹرویکل اور بجلی کے بلز پر ٹیکس 3ماہ کیلئے معاف کر دیا ہے مائنز اینڈمنرل کے ریٹس جو بڑھ گئے تھے وہ بھی ختم کر دیئے حکومت نے 12ارب زکوٰۃ فنڈ کو بھی جاری کر دیاہے جو 1لاکھ 19ہزار مستحق افراد میں تقسیم کئے جائینگے 21کروڑ روپے سرکاری ہسپتالوں میں مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے دیئے جائینگے وزیراعلیٰ بلوچستان نے 76کروڑ روپے کاراشن ریلیف پیکج تمام اضلاع میں کمشنروں کے ذریعے تقسیم کیا جارہا ہے اس سے بلوچستان کے عوام کو ریلیف مل جائے گا حکومت بلوچستان ہر محاذ پر بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی جاری کردہ ویڈیو میں کہا ہے کہ کورونا وائرس اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 4بلین روپے ریلیز کر دیئے ہیں چند دنوں میں حفاظتی کٹس سمیت دیگر سامان پہنچ جائینگے اس عالمی وباء سے بلوچستان کی معیشت پر اثرات پڑے ہیں بلوچستان کی صوبائی (جی ڈی پی) کا 30فیصد حضرات پر آجاتا ہے اور 40فیصد لوگوں کا زراعت سے ملازمت وابستہ ہے اور تیسرا سیکٹر مائننگ ڈیپارٹمنٹ ہے حکومت بلوچستان نے منظم اور مربوط پروگرام بنانے کی کوشش کی ہے جو کہ فوری طور پر عوام کو ریلیف دیتا ہے ہماری اکانومی بارڈرزایران اور افغانستان سے وابستہ ہے جو بے روزگار ہوگئے ہیں بلوچستان میں 16لاکھ سے زائد افراد بیروزگار حکومت بلوچستان نے فوری طور پر راشن، کیش ٹرانسفر اور ٹیکس ریلیف کا بلوچستان کابینہ نے منظوری دی ہے اس کے اثرات عوام تک پہنچ جائینگے حکومت نے بلوچستان سیلز ٹیکس میں ریلیف دیا ہے جن میں ڈویلپمنٹ،موٹر ویل،الیکٹریکل سٹی تین ماہ کیلئے ٹیکس ختم کر دیا ہے مائنز اینڈ منرل کے جو حال ہی دنوں میں ریٹ بڑھائے تھے وہ بھی ختم کر لئے ہیں ان کو ڈیدھ ارب روپے کا ریلیف دیدیا ہے جو 30جون تک رہے گا حکومت بلوچستان نے عوام کیلئے بجلی کے بل 3مہینوں کیلئے ٹیکس معاف کر دیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے 76کروڑ روپے کا راشن تمام اضلاع میں کمشنروں کے ذریعے تقسیم کیا جارہا ہے حکومت نے قرضہ اثناء کو فوری طور پر دینے کا فیصلہ کردیا ہے حکومت پہلے کچھ اضلاع میں چنددنوں میں قرضہ اثناء کاآغاز ہوجائے گا جس میں عام لوگوں کو قرضہ بلاسوددیا جائے گا تقریباً 30ہزار نوجوان اس قرضے سے فائدہ اٹھائینگے مہینے کے اندر اخبارات میں اشتہار آجائے گا 30سے 40ہزار کا قرضہ بلا سود ہوگا جب تک کورونا وائرس ختم نہیں ہوگا اس وقت تک واپسی کی ادائیگی نہیں کی جائے گی ہر مہینے 5سو روپے اور 3سال میں قرضہ واپسی کا ادائیگی کی جائے گی اس سے عوام کو مزید ریلیف مل جائے گا اس وقت کوئٹہ،پشین،لورالائی میں فوری طور پر عملدرآمد ہوجائے گا چھوٹے کاروباری حضرات کیلئے 1سے 2سال میں 15لاکھ بیروزگار نوجوانوں کیلئے قرضہ کے ذریعے روزگاردینگے یہ قرضہ 50ہزار سے 8ہزار کا قرضہ بلا سود ہوگا اور بے روزگار افراد اپنے کاروبار شرو ع کرینگے اور اس پروگرام کو پورے بلوچستان میں پھیلایا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ آنے والے بجٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر عوام کو ریلیف اور ملازمتیں دی جائیں گی حکومت بلوچستان ہر محاذ پر بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے تھوڑا ٹائم لگے گا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کابھرتیوں سمیت دیگر مسائل جلد حل ہوجائینگے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے خزانے میں 2ارب زکوٰۃفنڈ سے 1لاکھ 19ہزار مستحقین میں تقسیم کئے جائینگے پہلے مرحلے میں 32ہزار مستحقین کو فوری طور پر زکوٰۃ دیا جائے گا سرکاری ہسپتالوں میں مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے 21کروڑ روپے مختلف ہسپتالوں کو دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں