کوئٹہ کے 38علاقے کورونا سے متاثر، ایک بھی سیل نہیں

کوئٹہ:صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے 38سے زائد علاقوں میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کے لپیٹ میں کورونا کیسز سامنے آنے کے باوجود متاثرہ علاقوں کوتاحال سیل نہیں کیاگیا جس کی وجہ سے مقامی سطح پر کورونا کی پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے متاثرہ علاقوں میں نقل وحمل بدستور برقرار ہے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈسے 3،جناح روڈ سے 9،عبدالولی چوک سے 1،سریاب روڈ سے 13،جناح ٹاؤن سے 3،کلی مبارک سے 2،کانسی روڈ سے 3،معصوم شاہ اسٹریٹ سے 9،زرغون روڈسے 4،دیبہ سے 3،کلی ترخہ سے 4،ایئر پورٹ روڈ سے 4،عالمو چوک سے 11،غوث آباد سے 2،ہزارہ ٹاؤن سے 4،فقیر آباد سے 9،علمدار روڈ سے 9،بروری روڈ سے 7،سروے 144سے 9،سمنگلی روڈ سے 6سمیت دیگر علاقوں میں کورونا وائرس کی مقامی سطح پر کیسز رپورٹ ہوئے ہیں تاہم متاثرہ علاقوں کو سیل نہیں کیاگیا اور نہ ہی لوگوں کی آمد ورفت کو روکاہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کی کیسز میں مزیداضافے کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے فقیر آباد کے علاقے میں کورونا وائرس کا شکار متاثرہ افراد بھی آزادانہ گھوم پھیر رہے ہیں انتظامیہ کی جانب سے نہ توفقیر آباد کو سیل کیاگیا اور نہ ہی گھر کے باہر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے کوئٹہ کے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر کورونا کی کیسز سامنے ا ٓنے کے بعد علاقے میں نقل وحمل رکنے کے ساتھ ساتھ شدید متاثرہ علاقے کے گلیوں کو سیل کیا جائے تاکہ کورونا مزید پھیلنے سے روک سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں