نجی سکولز مالکان کا مرحلہ وار اسکولوں کی چابیاں وزیر اعلی ہاؤس میں جمع کرانے کا اعلان

کوئٹہ:بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ مرحلہ وار اسکولوں کی چابیاں وزیراعلیٰ ہاؤس میں جمع کرنے کا اعلان کر دیا کورونا وائرس سے بلوچستان کے نجی تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے تعلیمی ادارے بدترین مالی مشکلات سے دو چار ہیں ان خیالات کااظہار پرائیویٹ اسکول کے ترجمان نظر بڑیچ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان پرائیویٹ گرینڈ الائنس نے مرحلہ وار سکولوں کی چابیاں وزیراعلی ہاوس میں جمع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کوروناوائرس سے بلوچستان کے نجی تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے نجی تعلیمی ادارے بد ترین مالی مشکلات سے دوچار ہیں 28 سو سے زائد تعلیمی ادروں میں زیر تعلیم 8لاکھ سے زائد بچے 50 ہزار کے قریب اساتذہ اور دیگر اسٹاف بھی متاثر ہورہے ہیں اگر نجی سکول انتظامیہ کو سہارا نہ دیا گیا تو مستقبل میں بلوچستان اور پورا ملک بے روزگاری اور جہالت کی وجہ سے کورونا سے زیادہ خطرناک وبا سے متاثر ہوگا اپنی مشکلات کے حوالے سیصوبیکے تمام اعلی حکام کو آگاہ کرچکے ہیں افسوس ہے کہ ہمارے مسئلے پر کوئی سنجیدہ نہیں ہے ہمارے تعلیم ادارے نان کمرشل ہیں جو سکول کی فسیوں پر چلتے ہیں حکومت تمام نجی سکولوں کے یوٹیلٹی بلز اور ٹیکسز معاف کرنے کا حکم صادر کرائیں بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس کا نجی تعلیمی اداروں کے لئے گرانٹ ان ایڈ دینے کی اپیل کرتے ہیں گرانٹ ان ایڈ سے اسٹاف کی تنخواہیں،سکول کی بلڈنگ کا کرایہ اور دیگر اخراجات پورے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں