ایرانی سرحد کی بندش،کھجور کی قیمتوں میں 400روپے تک کا اضافہ

پشاور:ایرانی سرحد کے بندش اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر پابندی کے باعث پشاور میں کھجوروں کی قیمتوں میں 200روپے فی کلو تک اضافہ ہو گیا ہے رمضان المبارک میں کھجوروں کا بحران پیدا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں سکھر سے کھجوروں کی سپلائی بھی بند ہو گئی ہے مارکیٹ میں تاجروں نے پرانے سٹاک کو نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کردیاہے پشاور میں 140روپے فی کلو فروخت ہونے والی کجھور کی قیمت مارکیٹ میں 280روپے، دوسر ی کیٹگری کی فروخت ہونے والی کجھور 280روپے سے 400روپے، تیسری کیٹگری کی کجھور 250روپے سے 320روپے، چوتھی کیٹگری کی کجھور 400روپے سے 800روپے، پانچویں کیٹگری کی کجھور 400روپے سے 1ہزار میں فروخت ہو رہی ہے رمضان المبارک کی آمد سے قبل کجھوروں کی خرید و فروخت میں تیز ی آ گئی ہے تاہم انتظامیہ کجھورروں کی قیمتوں کی فروخت کے لئے کوئی پالیسی مرتب نہ کر سکی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کجھوروں کی قیمتوں میں بھی خوفناک حد تک اضافہ کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں