مراد علی شاہ کو وکٹ کی دونوں جانب نہیں کھیلنے دیں گے، فردوس شمیم

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قائد حزب اختلاف سندھ نے کہا ہے کہ پاکستان کا بہت بیڑا غرق کردیا ہے، ہم ہاتھ جوڑتے ہیں کہ اب آپ انسانوں کی خدمت کرلیں۔تفصیلات کے مطابق انصاف ہاؤس کراچی میں حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پی ٹی ا?ئی کو کورونا وائرس میں متحد ہو کر چلنے کا کہا انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک نقطہ نظر پیش کیا جسے وزیرِ اعظم نے درست قرار دیا، ہم خود سے کوئی جملے بازی نہیں کریں گے، سچ بولیں گے۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ایک جانب وزیر اعلی سندھ کہتے ہیں کہ وفاق اچھا کام کر رہی ہے دوسری جانب مراد علی شاہ وزیراعظم کے خلاف میڈیا پر بیان دیتے ہیں،وزیرِ اعلیٰ سندھ اور ان کے وزرا کو وکٹ کے دونوں طرف نہیں کھیلنے دیں گے۔سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ہمارے مطابق سندھ میں لاک ڈاو?ن نہیں ہے، لاک ڈاو?ن صرف سڑکوں پر ہے، اندرونی علاقے کھلے ہوئے ہیں،میرے حلقے میں علاقے سیل کئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں