خضدار ، اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن بلوچستان کی ریلی ،مسنگ پرسن کی بازیابی کا مطالبہ
خضدار (نمائندہ خصوصی) اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن بلوچستان کے تحت ریلی، مسنگ پرسن کی بازیابی کا مطالبہ، ماورائے عدالت جبری گمشدگیوں کی مذمت فوری بازیابی کا مطالبہ، ریلی ڈاکخانہ سے نکل کر پریس کے سامنے اختتام پذیر ہوئی جہاں بی این پی مینگل کے ضلعی صدر شفیق ساسولی،بی ایس او کے مرکزی وائس چیئرمین حفیظ بلوچ،BSAC کے مرکزی وائس چیئرمین شیربلوچ، پی ایس او کے عطاء الرحمن ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ شامیر بلوچ اور مرتضی بلوچی ماورائے عدالت اٹھاکر لے گئے ہم ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں ایسے جبری گمشدگیوں کی مذمت کرتے ہیں اس ضمن یونیورسٹی انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے انہوں نے حکام بالا سے شامیربلوچ اور مرضی بلوچ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا
Load/Hide Comments


