نکاح کیلئے عمر کی حد مقرر کرنا غیر اسلامی نہیں، وفاقی شریعت کورٹ
اسلام آباد:وفاقی شریعت کورٹ نے قرار دیا ہے کہ نکاح کیلئے عمر کی حد مقرر کرنا غیر اسلامی نہیں ہے،وفاقی شریعت کورٹ کے مطابق لڑکا ہو یا لڑکی، نکاح کے لیے عمر کی حد مقرر کرنا غیراسلامی نہیں ہے، اسلامی ریاست میں نکاح کے لیے عمر کی حد کا تعین کرنا اسلام کے خلاف نہیں،عدالت نے بچوں، بچیوں کے نکاح کی عمر کی حد کے تعین کے خلاف درخواست سماعت کے بعد خارج کردی۔چائلڈ میرج ایکٹ 1929میں نکاح کے لیے عمر کے تعین کے خلاف درخواست دائرکی گئی تھی۔
Load/Hide Comments


