پنجگور، مہنگائی اور بارڈر بندیش کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی
پنجگور:پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی کال پر پنجگور میں مہنگائی بیروزگاری بارڈر بندیش کے خلاف پارٹی کے ضلعی رہنما آغا شاہ حسین جنرل سیکرٹری ہاشم بلوچ صغیر احمد کریم جان ظہور بھٹو رحمت زہری نواز زہری حاجی عبد الواحد ودیگر کی قیادت میں ایک احتجاجی موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جو پی پی کے دفتر سے نکال کر بازار کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پنجگور آفیس اور بعد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے جمع ہو کر جلسے کی شکل اختیار کی اس احتجاجی مظاہرے میں آغا شاہ حسین جنرل سیکرٹری ہاشم بلوچ صغیر احمد کریم جان رحمت زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اس وقت کرپٹ حکمرانوں کی وجہ تباہی کی جانب گامزن ہے اگلے دو سالوں کے دوران ملک کے کٹھ پتلی وزیر اعظم کی وجہ شدید خطرات لاحق ہیں ملک کے چاروں صوبوں میں ایک مایوسی پائی جاتی ہے کروڑوں تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ہیں ہر غریب طبقہ نان شبینہ کا محتاج ہوگئی ہے لیکن ملک کو چلانے والے کٹھ پتلی وزیر اعظم کو جیسے کچھہ خبر نہیں ہے انہوں نے کہا ہے کہ دوسری جانب بلوچستان کے ڈویژن مکران میں صنعت عرفت نہ ہونے کی وجہ سے مزید ایک تباہ کن بے روزگاری اور بے چینی پائی جاتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ مکران کا آخری گزر بسر ایران بارڈر پر تیل کا کاروبار تھا لیکن افسوس اس ملک کے غیر سیاسی غیر پالیسی حکمرانوں نے بند کرکے یہاں کے بسنے والوں کو زندہ در گور کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جن علاقوں ملکوں میں بے روزگاری اپنی انتہا کو پہنچتی ہے تو ان علاقوں ملکوں میں بدامنی کا وار شروع ہوگا وہ بدامنی یہاں کے بسنے والوں اور ملکی اداروں کیلئے خطرناک ثابت ہو نگے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مکران کی بارڈر بندیش کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور نہ ہی اس مسلے پر خاموش بیٹھے گی انہوں نے کہا ہے قوم کی زندگی انکی مستقبل بارڈر پر وابستہ ہے انہیں بند کرنے کا عمل قوم کے خلاف سازش جیسے قبول نہیں کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ یمین افسوس ہے کرتار پور وھگہ بارڈر پر کسی قسم کی تجارت کا پابندی نہیں ہے لیکن بلوچ بلٹ پر وابستہ بارڈر پر پابندی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے سیکورٹی ادارے اپنی راویوں میں تبدیلی لائیں بصورت عوامی سیلابی کا روخ آپ ہونگے۔


