بلوچستان میں تبدیلی عوام کو عزت واحترام دینے اور وسائل پر اختیار دینے سے آئیگی،ہدایت الرحمان بلوچ
کوئٹہ:جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تبدیلی عوام کو عزت واحترام دینے اور وسائل پر اختیار دینے سے آئیگی۔وسائل کی لوٹ مار،احتساب اداروں کی خاموشی، ریاستی اداروں،سیکورٹی فورسزکے ظلم وجبرکی وجہ سے عوام احساس محرومی کا شکارہیں۔بلوچستان کے عوام کو دوسرے درجے کے شہری کی حیثیت دینے سے مسائل پیداہوئے ہیں۔بدقسمتی سے روزانہ پانچ دفعہ قومی شناخت دینے،چیک پوسٹوں پر تذلیل،وفاق کے مظالم اپنوں کی لوٹ مار زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پنجگورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب حضرت محمد ؐ کی امت کو بہترین امت قرارر دیا ہے۔ یہ اس لیے قرار دیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ اس دنیا پر اللہ اور اس کے رسولؐ کے نظام کا نفاذ کیا جائے۔ بحیثیت مسلمان ہمارا یہ فرض ہے کہ آقا دوجہاں کے لائے ہوئے نظام کی خاطر اپنی بھر پور صلاحیت اور توانائی لگائیں۔ ملک میں جاری ظلم وجبر اوربدعنوانی کے خلاف ہم ہر فورم پر آوازبلند کریں گے پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے مگر کتنی بد قسمتی کی بات ہے کہ 73سال گزر جانے کے باوجود آج بھی پاکستان میں نظام مصطفےٰ کا نفاذ نہیں ہوسکا۔ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے اس ملک میں انگریزوں کانظام چل رہا ہے پاکستان کی سرزمین میں ہم اسلام کا نفاذ کرکے رہیں گے باطل قوتوں کا زور ٹوٹ چکا ہے۔ اب اس ملک میں حقیقی قیادت بر سر اقتدار آئے گی اور پاکستان ایک مثالی ملک بن کر ابھرے گا۔ پاکستان نفاذ اسلام کیلئے بنا تھا انشاء اللہ اسلام نافذ ہوکر رہے گا تبدیلی کے نام پر جو حکومت پر سر اقتدار آئی ہے تب سے اس ملک کے اندر قادیانیوں کی سرگرمیاں بہت بڑھ گئی ہیں جماعت اسلامی عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام کیلئے کوشاں ہیں ہم قوم کو ناہل ظالم بدعنوان لٹیروں سے نجات دلائیں گے عوام الناس جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اسلامی تعلیمات پر عمل کریں تاکہ پریشانی ومشکلات سے نجات مل سکیں۔


