انڈونیشیا،ماں کے قتل میں مدد کرنے والی امریکی خاتون جیل سے رہا

جکارتہ:انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں اپنی ماں کو قتل کرنے اور باقیات کوسوٹ کیس میں بھرنے کے جرم میں جیل میں قید امریکی خاتون کو 10سال کی سزا کا ایک حصہ مکمل ہونے پر جیل سے رہا کر دیا گیا۔ سعودی میڈیا نے انڈونیشیا پولیس کے حوالے سے بتایا کہ جزیرے بالی اپنی ماں کو قتل کرنے اور باقیات سوٹ کیس میں بھرنے کے جرم میں امریکی خاتون اور اس کے بوائے فرینڈ کو قید کی سزا ئیں سنائی گئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ امریکی خاتون کو قتل کے جرم میں معاون ہونے کی وجہ سے 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی اور سزا کا ایک حصہ پورا ہونے پرخاتون کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق2014 میں پیش آنے والے اس واقعہ نے اپنی سنگین نوعیت کی وجہ سے عالمی توجہ حاصل کی تھی جس میں ایک امریکی خاتون نے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کراپنی ماں کو قتل کیا اور لاش کی باقیات کوسوٹ کیس بھر کر پھنک دیا تھا۔جرم میں معاون ہونے کی وجہ سے امریکی خاتون میک کو 10 سال کی سزا اور اس کے بوائے فرینڈ ٹومی شیفر کو قتل کرنے کے جرم میں 18 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں