سعودی عرب اور بحرین سے لبنانی سفیر بے دخل، نیا سفارتی تنازعہ کھڑا ہو گیا
جدہ : سعودی عرب اور بحرین نے اپنے اپنے ملکوں سے لبنانی سفیروں کو بے دخل کر دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک لبنانی وزیر نے اپنے ایک حالیہ بیان میں یمن میں جاری جنگ کو سعودی جارحیت قرار دیا تھا، جس کے رد عمل میں ریاض حکومت نے ملک چھوڑنے کے لئے لبنانی سفیر کو اڑتالیس گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ریاض حکومت نے لبنان سے تمام تر امپورٹس پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ سعودی عرب میں کام کاج کے لئے موجود لبنانی مزدور البتہ اس سفارتی تنازعے سے متاثر نہیں ہوں گے۔ ریاض حکومت کی جانب سے اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد بحرین کی حکومت نے بھی یہی وجہ بیان کرتے ہوئے لبنانی وزیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
Load/Hide Comments


