وزیر اعلیٰ کے حکم پر عمل در آمد، گوادر سے چیک پوسٹیں ہٹانے کا آغاز

گوادر (بیورورپورٹ) عوامی مطالبہ پر گوادر میں قائم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چیک پوسٹ کو ہٹانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز کوسٹل ہائی وے پر چٹی کے مقام پر قائم پاکستان کوسٹ گارڈز کے ایک چیک پوسٹ کو ہٹا دیا گیا ہے اور عملہ نے یہ چیک پوسٹ خالی بھی کردی ہے۔ واضح رہے کہ مختلف مقامات پر قائم غیر ضروری چیک پوسٹ کے حوالے سے شہری نالاں ہیں۔ اس حوالے سے گذشتہ ایک ماہ سے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمن نے گوادر کو حق دو تحریک کا آغاز کرکے غیر ضروری چیک پوسٹیں ختم کرنے کا مطالبہ پیش کیا ہے اس کے علاوہ نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو نے حلف اٹھانے کے بعد غیر ضروری چیک پوسٹیں ختم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں