حکومت پنجگور باڈر کو تجارت کیلئے کھول دے، رحیم آغا
کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا،عمران ترین،حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ، خان کاکڑ، نعمت ترین،امردین آغا، بسم اللّٰہ ترین، حاجی شفیع آغا، حاجی قیوم خلجی، امردین آغا،حاجی اسلم ترین، حاجی حسن خلجی، منظور ترین اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں چمن باڈر پر آمدورفت بحال کرنے کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ باڈر افغان بارڈر کی بندش سے چمن قلعہ عبداللہ میں بیروزگاری میں کافی حد تک اضافہ ہوا تھا اور دونوں طرف تجارت بند ہونے سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا تھا اور مسافر اور مریض پریشانی میں مبتلا تھے اور باڈر کھولنے سے تاجر برادری اور مسافر حضرات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اس فیصلے پر انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ وزیراعلی بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور حکومت تیل کے کاروبار سے منسلک لوگوں کو روزگار فراہم کریں بیان میں کہا ہے کہ کہ حکومت پنجگور باڈر کو بھی تجارت کیلئے کھول دیں بیان میں انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے تمام ضلعوں کو تاکید کی جاتی ہیں کہ وہ 10 نومبر کو شہید حاجی آللہ داد ترین کی برسی کیلئے اپنی تیاری تیز کریں اور تمام ضلعوں کے عہدیداران اور تاجران اس برسی میں شرکت کو لازمی بنائے اور شہید اللہ داد ترین کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کریں اور اس برسی میں پاکستان بھر کے تاجر نمائندے اور آل پاکستان انجمن تاجران کے چئیرمن خواجہ شفیق بھی شرکت کرینگے


