قلات، سی ٹی ایس پی فہرستوں میں تاخیر، اُمیدواروں کی بے چینی بڑھ گئی

قلات :سی ٹی ایس پی فہرستوں میں تاخیر سے امیدوار پریشان،ضلعی انتظامیہ سے فوری اقدامات اٹھانے کامطالبہ ان خیالات کااظہارسی ٹی ایس پی ایکشن کمیٹی کے صدر ظہوراحمد نائب صدر نذیراحمد سیکرٹری ظفر اللہ عبدالحبیب عبدالوحید ودیگر نے اپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں کیا متاثرین نے کہاکہ سی ٹی ایس پی نے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے میرٹ لسٹوں کو آویزاں کرنے پر متعلقہ اضلاع کو ارسال کردیا ہے ریکروٹمنٹ پالیسی 2019کے مطابق اب ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ڈی آر سی 7ایام میں میرٹ لسٹوں کو آویزاں کرنے کے بعد حتمی میرٹ لسٹ مرتب کریگی لیکن قلات میں ایسی صورتحال نظر نہیں آرہی کروناوائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے باعث امیدوار مزید مالی مسائل کاسامنا کررہے ہیں ٹیسٹنگ فرم کی جانب سے لسٹ فراہم کرنے کے بعد بلوچستان کے دیگر اضلاع مستونگ‘سوراب‘پنجگور‘خضدار‘بارکھان وغیرہ میں بھرتی کا عمل مرحلہ وار مکمل کیاجارہاہے لیکن قلات میں انتظامیہ اس حوالے سے اقدامات اٹھانے سے قاصر ہے متاثرہ امیدوار ضلعی تعلیمی آفس اور ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کا چکر لگاکر تھک چکے ہیں بلکہ اس حوالے سے تاخیر کی وجہ سے امیدواروں میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے لہٰذا ایم پی اے قلات وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو ایم این اے آغا محمود شاہ ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس حوالے سے اقدمات اٹھائیں تاکہ متاثرہ امیدواروں کی داد رسی ہوجائے گزشتہ روز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں اور متاثرہ امیدواروں نے جمعیت بلوچستان کے سیکرٹری و ایم این اے آغامحمود شاہ سے ملاقات کرکے تحفظات سے آگاہ کیا انہوں نے امیدواروں کو یقین دہانی کرادی کہ وہ اس حوالے سے کردارادا کرینگے ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے بی این پی کے رہنماء میر قادر بخش مینگل سے بھی رابطہ کرکے اپنے تحفظات اور میرٹ لسٹ آویزاں کرنے میں تاخیرسے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں