مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کا جینا مشکل ہوچکا، فضل الرحمان
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) و جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں منہگائی کا سیلاب آگیا ہے اور مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کا جینا مشکل ہوچکا۔جنوبی وزیرستان میں امن کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغانستان جغرافیائی اہمیت رکھتاہے، افغانستان کے حالات کا اثرپورے ایشیا پرپڑتا ہے، کئی سال تک جنگ کے بعد امریکا نے امارت اسلامیہ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پچھلے 20سال قبائل کو مشکلات اسامناکرناپڑا، یہ کانفرنس نہیں فاٹا انضمام کے خلاف قبائل کاجرگہ ہے۔مہنگائی کے حوالے سے مولانافضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ملک میں مہنگائی کا سیلاب آگیا ہے، 6کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزاررہیہیں، مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کاجینا مشکل ہوچکاہے اور لوگ غربت کے خاتمے کیلئے اپنے گردے فروخت کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کے ہاتھ پر بیعت کیلئے تیار نہیں، موجودہ حکومت کے خلاف ہماری تحریک جاری ہے۔


