بیرون ملک سے آئے افراد کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا کیس عدالت نے نمٹادیا

اسلام آباد: اسلام ا ٓباد ہائی کورٹ کے حکم پرحکومت نے بیرون ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کے لئے کورونا ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شہری ماہم نواز کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے دانیال حسن ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کیا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا؟؟،جس پر وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن واپس لے لیا لیکن وہ کچھ دلائل دینا چاہتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ جب نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے تو عدالت درخواست کونمٹارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں