کراچی، دودھ 10روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا

کراچی:شہر قائد میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ڈیری فارمزنے دودھ کی قیمت میں دس روپے اضافہ کر دیا۔ جس کے بعد شہرمیں دودھ کی قیمت مختلف علاقوں میں 140روپیتک پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رہورٹ کے مطابق ریٹیل سطح پر دودھ کی فروخت 140روپے کے حساب سیشروع ہو گئی ہے، جبکہ قبل ازیں دودھ 130 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا تھا۔سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ڈیری فارمرز نے از خود دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا۔ جبکہ عدالت نے کمشنر کراچی کو قیمت کیتعین کا حکم دیرکھا ہے جس کے تحت ڈیری فارمرزکیکمشنر کراچی سیمذاکرات بھی جاری تھے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن دودھ کی غیر قانونی قیمت کے ذریعے 18 کروڑ روپے یومیہ وصول کررہی تھی۔آج ہونے والے دس روپے کے اضافہ سے یومیہ غیرقانونی وصولیوں کا حجم 23 کروڑ روپے یومیہ تک پہنچ گیا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کمشنرکراچی کیتحت فیصلے سے پہلے قیمت میں اضافے کیاعلان کی کوشش ہورہی ہے۔ ڈیری فارمرزایسوسی ایشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 8 نومبرسیدودھ کی قیمت میں 10 روپیاضافہ ہوگا جبکہ دو ماہ بعد دودھ کی قیمت 30 روپیمزید بڑھائیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں دودھ کی قیمتوں میں 40 سے 45 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔گذشتہ ماہ صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرز شاکرعمرگجر نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔ شاکر عمر گجر کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں دودھ کی قیمت 40سے 45 روپے بڑھنے جارہی ہے۔ صدرڈیری اینڈکیٹل فارمرز شاکرعمرگجر نے کہا کہ وفاقی حکومت ہماری ضروریات کی 45 فیصد اجناس برآمد کردیتی ہے، مویشیوں کے لیے جوچارہ اگایا جاتا ہے وہ برآمد کردیتے ہیں۔ شاکرعمرگجر کا کہنا تھا کہ مرحلہ واردودھ کی قیمتوں میں اضافہ ملک بھرمیں کریں گے، پہلے مرحلے میں سندھ میں اور دوسرے مرحلے میں لاہور میں دودھ کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں