عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،محمد خان لہڑی

نصیرآباد:بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی صوبائی وزیر منتخب ہونے کی خوشی کے پرمسرت موقع پر فخر جھڈیر پینل کے سربراہ معروف قبائلی شخصیت حاجی میر فرید الحق لہڑی کی جانب سے ورکرز،ہمدردوں،حمایتوں کے اعزاز میں جھڈیر لہڑی ہاوس ڈی ایم جمالی میں مٹھائیاں تقسیم کرنے کے ساتھ استقبالیہ دیا گیا جس میں موضع جھڈیر، کوٹ مینگل سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کاسی،مینگل،لہڑی،زہری،سعادات،پندرانی،جتوئی،بگٹی،رند،ہجوانی جمالی،بنگلزئی،ہانبھی اور بھٹی برادری کے قبائلی عمائدین معتبرین اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جھنوں نے فخر جھڈیر پینل کے سربراہ معروف قبائلی شخصیت حاجی میر فرید الحق لہڑی کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا شرکاء استقبالیہ سے حاجی میر فرید الحق لہڑی،حاجی خان زہری اور وڈیرہ غلام حسین مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی وزیر حاجی محمد خان لہڑی اور بی اے پی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے موضع جھڈیر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے انہوں نے کہا کہ جھڈیر میں بلاتفریق ترقیاتی کام ہورہے ہیں جس سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آرہی ہے امید ہے کہ نومنتخب صوبائی وزیر حاجی محمد خان لہڑی جھڈیرکی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ماضی سے بڑھ کر اپنا مثبت کردار ادا کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں