جام کمال کے بیان کی وضاحت عوامی کام کر کے دینگے،سردار کھیتران

کوئٹہ(انتخاب نیوز) جام کمال نے کہا کہ خزانے میں 40 سے 50 ارب موجود ہیں، سابق وزیر اعلیٰ کی بات درست ہے اتنے پیسے موجود ہیں، ہم نہیں کہہ رہے کہ تنخواہوں اور اخراجات کیلئے پیسے نہیں، رقبے کے حساب سے بلوچستان پاکستان کا آدھا حصہ ہے،وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو کا مقصد رقبے کے لحاظ سے بلوچستان کے مسائل سے آگاہ کرنا تھا، وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو نے وفاق سے اسپیشل پیکج کی درخواست کی تھی، بلوچستان یونین کونسل نہیں ہے مسائل زیادہ ہیں، بلوچستان میں جو ترقی ہونی تھی وہ نہیں ہوئی، بلوچستان میں بکھری آبادی اور محرومیاں ہیں، ٹیکس کی وصولی سے صوبے کے معاملات بہتر چل رہے ہیں، وفاق کی توجہ مبذول کرنا چاہتے ہیں، سابق وزیر اعلیٰ جام کمال کے بیان پر وضاحت دینا ضروری تھی، ہماری عوامی حکومت کام کر کے ثابت کریگی

اپنا تبصرہ بھیجیں