بلوچستان یونیورسٹی 10نومبر سے تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان
کوئٹہ (انتخاب نیوز)کوئٹہ بلوچستان یونیورسٹی سے ایک نوٹیفکیشن جاری ہوا جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ کل بدھ کے روز سے بحکم ثانی تمام امتحانات ملتوی کر کے یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا ہے، ہاسٹل میں رہائش پزیر تمام طلباء و طالبات کے حوالے سے علیحدہ احکامات جاری کئے جائینگے،

جامعہ بلوچستان نے تمام شعبہ جات کو احکامات جاری کر دیئے ہیں، اور تمام امتحانات بھی باحکم ثانی ملتوی کر دیئے گئے ہیں، واضع رہے کہ منگل کے روز طلباء تنظیموں لاپتہ ہونے والے طلباء سہیل اور فصیح جنہیں یونیورسٹی کے ہاسٹل سے لاپتہ کر دیا گیا تھا ان کی عدم بازیابی کیخلاف یونیورسٹی کے گیٹ کو آمد و رفت کیلئے بند کر دیا تھا، جس کے بعد جامعہ بلوچستان باحکم ثانی مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے
Load/Hide Comments


