ولی خان ناصر پر حملہ کیخلاف وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ
کوئٹہ :بلوچستان کی وکلاء تنظیموں کی کال پرسینئر قانون ولی خان ناصر ایڈووکیٹ پر حملے کے خلاف عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کیاگیا۔منگل کے روز بلوچستان کے وکلاء تنظیموں بلوچستان بارکونسل،بلوچستان ہائی کورٹ بار اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سینئر قانون دان ولی خان ناصر ایڈووکیٹ پر ان کے چیمبر میں حملے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں سے بائیکاٹ کیاگیا۔وکلاء تنظیموں نے ولی ناصرایڈووکیٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مخالف فریق نے ولی ناصر پر ان کے چیمبرمیں حملہ کیاجو انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔
Load/Hide Comments


