الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اتحادیوں کی جانب سے شدید تحفظات،حکومت کا ای وی ایم بل واپس لینے پر غور
اسلام آباد: الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اتحادیوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جس کے بعد حکومت ای وی ایم بل واپس لینے پر غور کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے شکوہ کیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ، نہ طریقہ کار بتایا گیا۔ آنکھیں بند کر کے کسی بھی بل کی حمایت نہیں کر سکتے۔ اتحادی ذرائع کے مطابق ان کا کہناتھا حکومتی اتحادی ہیں، ہم سے بھی مشاورت کی جانی چاہیے تھی۔ذرائع کا کہناہے اتحادیوں کے تحفظات کے بعد حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بل پر کشمکش کا شکار ہے۔
Load/Hide Comments


