شوہر کے روپ میں بہترین دوست اور ساتھی ملا ہے،ملالہ یوسفزئی

لندن:عالمی نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ انہیں شوہر عصر ملک کے روپ میں ایک بہترین دوست اور ساتھی ملا ہے۔برطانوی میگزین کو دئیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں شوہر عصر ملک کے روپ میں ایک بہترین دوست اور ساتھی ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں شادی کے حوالے سے سوچنے میں مشکلات کا سامنا ہوا کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ وہ شادی نہیں کرسکیں گی لیکن عصر سے ملنے کے بعد ان کے خیالات میں تبدیلی آگئی اور عصر سے ملاقات کے بعد ہی وہ ان کے بہترین دوست میں تبدیل ہوگئے۔ملالہ نے ماضی میں نکاح سے متعلق دیے گئے بیان پر کہا کہ وہ بیان ایسی خواتین کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا تھا جنہیں شادی کے بعد اپنی زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ وہ ایسی کئی لڑکیوں کے ساتھ پلی پڑھی ہیں جن کی شادیاں کم عمری میں ہوئیں اور وہ اپنے مستقبل سے متعلق فیصلہ نہیں کرپائیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی ایک دوست کے ہاں پہلی اولاد اس وقت ہوئی جب وہ 14 سال کی تھی، اس کے علاوہ بھی وہ ایسی کئی لڑکیوں کو جانتی ہیں جن کے والدین نے انہیں اسکول سے اس لیے نکال دیا کہ وہ پڑھائی کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے تھے لہذا تعلیم کے بجائے ان کی شادی کا فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں