کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 1لاکھ 68ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے
0 تبصرے
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں 1 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد انتقال کر گئے ہیں اور عالمی وبا سے مرنے کا سلسلہ تاہنوز جاری ہے، اٹلی میں اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار اور اسپین میں 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق اسپین میں مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہوگئی، وائرس نے فرانس میں مزید 545، برطانیہ میں 449، بیلجیئم میں مزید 145، ترکی میں 123 اور ایران میں 91 افراد کی زندگیاں نگل لی ہے۔امریکا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 77 ہزار سے متجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، نیویارک اور نیو جرسی کی ریاستیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 24 لاکھ 53 ہزار سے اوپر ہوگئی۔