دنیا میں دوسری بار ایک مریض خود ایچ آئی وی کو شکست دینے میں کامیاب

بیونس آئرس:2013میں ایچ آئی وی کا شکار ہونے والی ایک 30 سالہ خاتون دنیا کی دوسری شخصیت بن گئی ہیں جوایڈز کو بغیر ادویات یا بون میرو ٹرانسپلانٹ کے شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل امریکا کے شہر سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے حیران کن مدافعتی نظام کے ذریعے ایچ آئی وی کو جسم سے ختم کرنے والی پہلی شخصیت بنی تھیں۔اب 30 سالہ خاتون ایسا کرنے میں کامیاب ہوئی جن میں 2013 میں ایچ آئی وی کی تشخیص ہوئی تھی اور اینٹی ریٹرووائرل تھراپی کو 2019 میں حاملہ ہونے پر اپنایا۔مگر اس کے بعد علاج سے دور ہوگئیں اور میساچوسٹس جنرل ہاسپٹل کے ماہرین نے ایچ آئی وی کے خاتمے کو دریافت کیا۔یہ انکشاف اس وقت سامنے آیاجب انہوں نے مریض کے ایک ارب 20 کروڑ خون کے خلیات اور 50 کروڑ ٹشوز سیلز کے سیکونس تیار کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں