بچوں کی حفاظتی ویکسیئن فوری طور پر لگوائیں،اسسٹنٹ کمشنر خضدار

خضدار ( نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر یوٹی خضدار سیدمحمد ابراہیم شاہ نے خضدار کے مختلف میزل روبیلا ویکسینیشن سینٹرزکادور ہ کیاتفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر(یوٹی) خضدار سید محمد ابراہیم شاہ صوبائی مانیٹر ای پی آئی محمدیوسف ڈویژنل کوارڈینیٹر ای پی آئی پروگرام قلات ڈویژن ڈاکٹر محمدعمرمینگل ڈسٹرکٹ ویکسینیٹرخضدار محمد بقاء غلامانی کے ہمراہ ڈویژنل پبلک اسکول خضدار گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خضدارگورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار ودیگر متعین خسرہ روبیلا سینٹر ز کادورہ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر(یوٹی)خضدار نے کہا کہ ضلع خضدار کے تمام تحصیلوں و دوردراز علاقوں میں کہا کہ خسرہ و روبیلا ویکسینیشن سینٹر فحال اور بہترین انداز میں کام چلا رہے ہیں اور کوالیفائیڈ ٹیم ویکسینیشن کررہے ہیں پرنسپل ڈویژنل پبلک اسکول خضدارمیڈم راحیلہ نے معائنہ ٹیم کو بتایا کہ اسکول میں 95فیصد بچوں کے ویکسنیشن مکمل ہوچکی ہے اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لازم لگوائیں ڈویژنل ڈائریکٹر ای پی آئی قلات ڈویژن ڈاکٹر محمدعمرمینگل نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ خسرہ و روبیلا کے خلاف مفت ویکسینیشن کی سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے قریبی مراکز پر جاکر اپنے بچوں کی حفاظتی ویکسیئن فوری طور پر لگوائیں اس قومی مہم کے دوران نوماہ سے لیکرپندرہ سال تک کے قلات ڈویژن کے 8لاکھ چھیاسی ہزار پانچ سو جبکہ ضلع خضدار کے تین لاکھ اکیس ہزار تین سو ننانوے بچوں کو خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی ویکسیئن کی جائے گی ڈاکٹر محمد عمر مینگل نے بتایا کہ اس قومی مہم کو عوام کے تعاون سے کامیاب بنانے کے لئے قلات ڈویژن میں ایک ہزار ایک سو سترہ جبکہ ضلع خضدار میں 415ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں!

اپنا تبصرہ بھیجیں