وندر، ناجائز تجاوزات کیخلاف کارروائی، ٹھیلے اور پارکنگ مسمار
وندر:تحصیلدار سونمیانی وندر نے ناجائز تجاوزات کیخلاف کارروائی شروع کردی مین ایکو شاہراہ اور لیڈیز بازار میں قائم تجاوزات ہٹانے میں میونسپل کمیٹی کے عملے نے بھی حصہ لیا تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق وندر میں مین ایکو شاہراہ سے متصل دکانوں کے سامنے ٹیلے اور گاڑیاں کھڑی کرکے تنگ کردیا تھا کہ آنے جانے والے لوگوں اور ٹریفک کی روانی ان ٹیلوں اور گاڑیوں پر اشیا خوردونوش فروخت کررہے تھے ناجائز تجاوزات کی وجہ آئے روز ٹریفک کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں تحصیلدار سونمیانی وندر عبدالغفور موندرہ سیکرٹری میونسپل کمیٹی وندر عنایت اللہ راٹھور بھی اپنے عملے کے ساتھ ان کے ہمراہ تھے مین بازار وندر اور لیڈیز مارکیٹ میں قائم کییگئے ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی تحصیلدار وندر نے مین بازار اور لیڈیز مارکیٹ کے دکانداروں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر دوبارہ ناجائز تجاوزات قائم کییگئے تو سختی سے نپٹا جائے گا بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ قید کی بھی سزا دی جاسکتی ہے۔


