انتخابی فہرستوں کو غلطیوں سے پاک کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں، ایکشن کمیشن بلوچستان

سوراب:ممبر ایکشن کمیشن بلوچستان شاہ محد جتوئی کا قلات ڈویژن کا دورہ، الیکشن کمیشن آفس سوراب میں قلات ڈویژن کے اجلاس کی صدارت بھی کی، اجلاس میں ریجنل الیکشن کمشنر قلات ڈویژن محمد فاضل، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر طارق بگٹی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عالیہ نذر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبدالمقتدر غزالی شریک تھے،اجلاس سے بات کر تے ہوئے مہر الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی فہرستوں کو غلطیوں سے پاک اور صاف شفاف کر نے کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اس سلسلے میں 07 نومبر 2021 سے گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کا عمل شروع ہو چکا ہے جو کہ 06 دسمبر، 2021 تک جاری رہے گا، ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان نے تمام افسران کو نادرا کے ساتھ مکمل رابطہ کی تا کید کی،اجلاس میں فیلڈ کے دفاتر اور افسروں کی سکیورٹی کا جائزہ اور اس سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا گیا،انہوں نے بلوچستان حکومت کو اس سلسلے میں ہرمکن اقدامات اٹھانے پر زور دیا، ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے تمام افسران کو اپنے اضلاع میں گھر گھر تصدیقی عمل کی بذات خود مانیٹر نگ اور تمام علاقوں کے دورے کی سختی سے تا کید کی،انہوں نے کہا کہ گھر گھر تصدیقی عمل کے دوران ووٹرلسٹ کوغلطیوں سے پاک کیا جائے اور اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ اجلاس کے دوران صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مرادبھی موجود تھے،جنھوں نے افسران سے گھر گھر تصدیقی عمل کے بارے میں تبادلہ خیال اس سلسلے میں انہوں نے آفیسران کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں