کوئی گواہی نہیں کہ لاپتہ طلباء ایجنسیوں کے پاس ہیں،محفوظ بازیابی ممکن بنائیں گے، ضیاء لانگو

کوئٹہ(انتخاب نیوز)صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ طالب علم ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اور ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے بلوچستان یونیورسٹی میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے جس دن سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا اسی دن سے اس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لاپتہ طلبا کی بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ مشیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ لاپتہ طلباء کی بازیابی کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔  ہم تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں ہیں صوبائی حکومت کے پاس ابھی تک ان طلباء کی کسی سرکاری ایجنسی کے پاس تحویل کے حوالے سے کوئی مستند گواہ نہیں ہے۔  تاہم ہم انشاء اللہ  ان کی محفوظ بازیابی کو واپسی یقینی بنائیں گے۔ ۔  

اپنا تبصرہ بھیجیں