الیکشن کمیشن کی ای وی ایم اور انٹرنیٹ ووٹنگ پر عملدرآمد کیلئے تین کمیٹیاں تشکیل
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارلیمنٹ کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ ووٹنگ پر عملدرآمد کے لئے تین کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں کمیشن کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک ووٹنگ ٹیکنکل کمیٹی سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔ جس کا مینڈیٹ الیکشن پراسس میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیز، اس سلسلے میں انٹرنیشنل سٹینڈر ڈ او ر بیسٹ پریکسٹز کی نشاندہی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز ووٹنگ کے استعمال کا طریقہ کار اور کام کے سکوپ،پالیسی، مشین بنانے کی اسٹریٹیجی اور اس کا ٹیکنکل و فنکشنل اعتبار سے جائزہ لینا،حتمی کنسپٹ نوٹ قانونی حدود میں رہتے ہوئے آر ایف پی کی تیاری اور اس سلسلے میں آئندہ کی ضرورت کی نشاندہی شامل ہے اسی طرح بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ کے لئے جو پراسس درکار ہے اس کی نشاندہی اور اس پر عملدرآمد کا طریقہ کار وغیرہ بھی شامل ہیں کمیشن کے مطابق دوسری کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جس کا مینڈیٹ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم پر آنے والے اخراجات سمیت الیکشن سے متعلق دیگر امور شامل ہیں۔ کمیٹی مشینوں کی پائلیٹ ٹیسٹنگ اور مشینوں کے اصل استعمال کے لئے Mechanism الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے گی۔ مزید برآں اس منصوبے پر عملدرآمد کے لئے الیکشن کمیشن کی بجٹ ضروریات اور دیگرمعاملات جن میں مشینوں کے سٹوریج کا بندوبست کرنابھی شامل ہیں اس پر بھی اپنی جامع سفارشات کمیشن کے سامنے پیش کرے گی تاکہ حکومت کو اس سلسلے میں آگاہ کیا جاسکے اور شارٹ اور لانگ ٹرم basis پر محفوظ سٹوریج کا بندوبست کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں پہلے ہی الیکشن کمیشن H-11/4 میں ایک پراجیکٹ پلاننگ کمیشن کو تجویز کر چکا ہے۔ جہاں پر سٹوریج کا بھی بندوبست کیا جاسکتا ہے اور stop gap انتظام کے لئے کسی بھی گورنمنٹ بلڈنگ میں مناسب جگہ مختص کی جا سکتی ہے۔ کمیشن کے مطابق تیسری کمیٹی ڈائریکٹر جنرل لاء کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جس کا مینڈیٹ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حقوق دینے کے حوالے سے اس پر عملدرآمداور اس عمل درآمد میں موجودہ قوانین کی روشنی میں سابقہ قوانین سے تقابلی جائزہ اور اس میں درپیش مشکلات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنا اور موجود ہ قوانین اور رولز میں ترامیم کے لئے اپنی تجاویز و سفارشات مرتب کرنا شامل ہیں۔


