فیصل ایدھی کورونا سے متاثر، وزیراعظم قرنطینہ میں چلے جائیں،نفیسہ شاہ

اسلام آباد:سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ فیصل ایدھی کی کورونا پازیٹو رپورٹ تشویشناک ہے، وزیر ٓعظم فورقرنطینہ میں چلے جائیں،وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں کو بھی قرنطینہ بھیجنے کی ضرورت ہے۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے فیصل ایدھی کی خیر و عافیت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ فیصل ایدھی کی کورونا پازیٹو رپورٹ تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر ٓعظم فورقرنطینہ میں چلے جائیں،وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں کو بھی قرنطینہ بھیجنے کی ضرورت ہے، عمران خان ایس او پیز کے تحت کورونا ٹیسٹ کروائیں۔
Load/Hide Comments


