لوگوں کو روزگار اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ظہور بلیدی

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے قائمقام صدر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور بلیدی نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح لوگوں کو روزگار اور بنیادی سہو لیات سمیت آمدورفت میں آسانی پیدا کرنا ہے گوادر دھرنے کے مطالبات پر عمل درامد کیا گیا ہے جس کی مولانا ہدایت الرحمان نے خود اعتراف کیا ہیں ان خیالات کا اظہار میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے ویب سائٹ(ٹویٹر) پیغام میں کہا کہ گوارد میں مولانا ہدایت الرحمان صاحب کے مطالبات پر کافی حد تک عمل درآمد کیا گیا ہے جس کا اعتراف وہ اپنے تقاریر میں کر چکے ہیں، حکومت کی اولین ترجیح لوگوں کو روزگار میں سہولت اور آمدورفت میں آسانی پیدا کرنا ہے، مولانا گفت و شنید اور با معنی مذاکرات کے لیے مزید لچک دکھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں