امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 45ہزار سے متجاوز کر گئی

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، کورونا سے آئے روز ہزاروں افراد جان کی بازی ہار رہے ہیں، امریکا میں اب مجموعی طور پر کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 45ہزار سے متجاوز کر گئی ہے، جبکہ امریکا میں لگائی گئی لاک ڈاؤن کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے غیر موثر ثابت ہو رہی ہے۔ جبکہ امریکا میں مجموعی طور پر وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8لاکھ 10ہزار بتائی جا رہی ہے، واضح رہے کہ امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صرف سرکاری اعداد و شمار بتایا جاتا ہے البتہ ایسے ہزاروں مریض ہوں گے جو ٹیسٹنگ سے محروم ہیں جن کے کیسز سرکاری اعداد و شمار سے اوجھل رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں